تعلیمی اداروں میں بھی مافیازبیٹھے ہیں، جواربوں روپے کمارہے ہیں: خواجہ آصف

Jun 14, 2023 | 15:50:PM
تعلیمی اداروں میں بھی مافیازبیٹھے ہیں، جواربوں روپے کمارہے ہیں: خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے، وائس چانسلرارب پتی بن گئے ہیں، تعلیمی اداروں میں بھی مافیازبیٹھے ہیں ،جواربوں روپے کمارہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری کے آڑ میں لوٹ مار کا بازار کا گرم ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، 2اداروں کا قرضہ ایک ہزارارب سے زیادہ ہے، ایک مقروض ملک میں اربوں روپے کے ٹیکس چوری کیے جارہے ہیں، اس ملک کیساتھ کتنا مذاق کیاجارہاہے، وائس چانسلرارب پتی بن گئے ہیں، اس ملک میں امیرآدمی کیلئے کوئی قانون نہیں، ٹیکس چوری کی مدمیں ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ 

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 4 سال میں مافیاکوتحفظ دیاگیا، بیمار اداروں میں 35 لاکھ لینےوالےافسربیٹھے ہیں، جوبھی اٹھتاہے ہم پرتنقیدشروع کردیتاہے، تعلیمی اداروں میں بھی مافیازبیٹھے ہیں ،جواربوں روپے کمارہے ہیں، کون ساادارہ ہے ،جس کو زنگ یادیمک نہ لگ گئی ہو، ایسے حالات کے باوجود اسحا ق ڈار نے اچھا بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی۔

خواجہ آصف نے کہاکہ 9مئی کو بغاوت ہوئی، ملکی تاریخ میں کسی نے ریاست کو چیلنج نہیں کیا، ایک شخص ریاست کی رٹ کوچیلنج کررہاہے۔