پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے مالی معاملات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

Jun 14, 2023 | 12:38:PM
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے مالی معاملات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے مالی معاملات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کیلئے تمام تعلیمی بورڈز کی آڈٹ اسٹڈی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آڈٹ فرم کی سفارشات کی روشنی میں اصلاحات لائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ بورڈز کی تاریخ میں پہلی بار یہ آڈٹ سٹڈی کروائی جائے گی جس کے حوالے سے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 8 ہزار اساتذہ کو ترقیاں دے دیں

اس حوالے سے صوبے بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کی آڈٹ سٹڈی کروائی جائے گی جس میں گذشتہ پانچ سال کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ آڈٹ تھرڈ پارٹی سے آزادانہ طور پر سو فیصد میرٹ پر کروایا جائے گا۔

آڈٹ فرم بورڈ کے مالی معاملات کو بہتر کرنے کیلئے تجاویز بھی پیش کرے گی۔