سمندری طوفان کا خطرہ، حفاظتی اقدامات نہ کیے جانے سے ہزاروں زندگیاں داؤ پرلگ گئیں

Jun 14, 2023 | 09:48:AM
سمندری طوفان کا خطرہ، حفاظتی اقدامات نہ کیے جانے سے ہزاروں زندگیاں داؤ پرلگ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی حمزہ) سمندری طوفان کے پیش نظر حیدرآباد میں خستہ حال عمارات نہ خالی کرائی جاسکیں اور نہ ہی حفاظتی اقدامات کیے گئے جس کے سبب ہزاروں زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان اور اس کے پیش نظر حیدرآباد میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کی پیشگوئی کی گئی جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 79 بلڈنگز کو خطرناک قرار دے دیا لیکن عملی اقدامات نہیں کیے جاسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بارش کے ساتھ ژالہ باری،جڑواں شہر کے باسیوں کے چہرے کھل اُٹھے

طوفان کی پیشگوئی کے باوجود شہر کی خستہ حال عمارتوں کو خالی نہیں کرایا جاسکا، مخدوش عمارات کے لیے حفاظتی اقدامات بھی نہیں اٹھائے گئے، شدید بارش اور طوفانی ہواوں کی صورت میں لوگوں کی زندگیاں داو پر لگ گئی ہیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل ڈاریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبد الحمید  کا کہنا ہے کہ 79 عمارات کو ڈینجرس قرار دیا ہےاور بلڈنگز کو نوٹس جاری کردیے تھے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔