وٹامن، ملٹی وٹامن اور کاؤنٹر پر فروخت ہونے والی مصنوعات کے نسخہ جات لکھنے پر پابندی عائد

Feb 14, 2024 | 12:40:PM
وٹامن، ملٹی وٹامن اور کاؤنٹر پر فروخت ہونے والی مصنوعات کے نسخہ جات لکھنے پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بابر شہزاد تُرک) وزارت صحت نے وٹامن، ملٹی وٹامن اور کاؤنٹر پر فروخت ہونے والی مصنوعات کے نسخہ جات لکھنے پر پابندی عائد کر دی، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور تمام صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن بشمول اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتِ صحت نے وٹامن، ملٹی وٹامن و دیگر مصنوعات کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا ، وزارتِ صحت نے نسخہ جات لکھنے پرپابندی عائد کر دی، پی ایم ڈی سی، صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایات جاری کردیں۔

  ترجمان و زارت صحت  کا کہنا ہے کہ مصنوعات کی فروخت علیحدہ اور سیلف سروس شیلف میں کی جائے، وزارتِ صحت ،تمام فارمیسیز پر فارماسسٹ کی موجودگی یقینی بنائی جائے، وزارتِ صحت ،مصنوعات رجسٹریشن، انلسٹمنٹ بمطابق انٹرنیشنل سٹینڈرڈ یقینی بنانے کیلئے ڈریپ کو بھی ہدایات جاری کردیں ،وزارتِ صحت نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اقدام اُٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ اسلحہ مت لہرائیں، ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے کارکنوں کو خبر دار کر دیا