جنگ یا مشقیں ؟ ،روس کے30 سے زائد جنگی جہاز ،آبدوزیں اور جنگی کشتیاں بحیرہ اسود میں داخل

Feb 14, 2022 | 19:01:PM
روسی, بحری, افواج, جنگی ,جہاز
کیپشن: روسی بحری افواج کے جنگی جہاز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روسی بحری افواج کے جنگی جہاز (فائل فوٹو)

(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کی بحری افواج کے30 سے زائد جنگی جہاز وں سمیت آبدوزیں اور جنگی کشتیاں بحیرہ اسود میں پہنچ گئیں۔

ترکی اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی بحری افواج کے 30 سے ​​زائد جنگی جہاز فوجی مشقیں کرنے کے مقصد سے بحیرہ اسود میں داخل ہوئے ہیں اور یہ ان کا ذاتی علاقہ و سمندر ہے۔وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 30 سے ​​زیادہ بحری جہاز سیواستوپول اور نووروسیسک کی بندرگاہوں سے بحیرہ اسود کی طرف روانہ ہوئے، تاکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیں،جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ20 جنوری کو روسی وزارت نے اعلان کیا کہ وہ جنوری اور فروری کے مہینوں کے دوران 10,000 فوجیوں، 140 بحری جہازوں اور 60 طیاروں کی شرکت کے ساتھ کئی فوجی مشقیں کرے گا جو ان کی تربیت کا حصہ ہے۔دوسری جانب امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک روس پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ یوکرین کی سرحد کے قریب فوج جمع کر رہا ہے۔ واشنگٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف حملہ کیا تو اس کے خلاف پابندیاں لگائی جائیں گی۔اس حوالے سے روسی حکام بارہا بتا چکے ہیں کہ روس اپنی فوج کی اپنی حدود میں نقل و حرکت سے متعلق الزامات کو مکمل مسترد کرتا ہے اور یوکرین کے خلاف جارحانہ منصوبوں کے وجود سے انکار کرتا ہے۔ادھر یوکرین نے امریکہ و دیگر یورپی ممالک سے اس ضمن میں مدد مانگ رکھی ہے اور امریکی و یورپئین ممالک کی افواج یورپ کے دیگر ممالک میں اکھٹا ہونا شروع ہو گئی ہیں لیکن روس اپنی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی  پڑھیں: بھارت نے54 چینی ایپس پر پابندی کیوں عائد کردی۔۔ کس چیز کا خطرہ۔۔؟