زارا برانڈ کو امریکی شہریوں نے دن میں تارے دکھا دیے

Dec 14, 2023 | 08:53:AM
معروف ہسپانوی فیشن برانڈ ’’زارا‘‘ کی فلسطینی مسلمانوں کیخلاف متنازع تشہیری مہم دی جیکٹ کے بعد امریکی شہریوں نے مذکورہ برانڈ کیخلاف منفرد طرز پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ہسپانوی فیشن برانڈ ’’زارا‘‘ کی فلسطینی مسلمانوں کیخلاف متنازع تشہیری مہم دی جیکٹ کے بعد امریکی شہریوں نے مذکورہ برانڈ کیخلاف منفرد طرز پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خوب وائرل ہوئی۔ جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ امریکی شہری غصے کی حالت میں بلند عمارتوں سے زارا برانڈ کے تمام ملبوسات سڑک پر کمپنی کے سامنے پھینک رہے ہیں۔

اس وقت امریکی سڑکوں پر زارا کے مہنگے ملبوسات کے ڈھیر لگے پڑے ہیں لیکن انہیں آج اٹھانے والا کوئی نہیں۔

مزید پڑھیں:  جاز کے اشتراک سے پہلے 5 جی انوویشن ہیکاتھون پر کام جاری

یاد رہے کہ بائیکاٹ کے پرزور مطالبے کے بعد ہسپانوی ملبوسات کے برانڈ 'زارا ' کی جانب سے ویب سائٹ کے صفحہ اول سے تازہ ترین متنازعہ اشتہاری مہم ہٹا دی گئی ہے۔

دوسری جانب زارا کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ تصاویر ستمبر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان موجودہ جنگ سے پہلے لی گئی تھیں۔ اس لیے مواد یہ تبدیلی معمول کا حصہ ہے اس کا بائیکاٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ تاہم کمپنی کی جانب سے بائیکاٹ کالز پر تبصرہ سے گریز دیکھنے میں آیا۔