بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے شواہد موجود نہیں، ڈاکٹر عاصم یوسف 

Apr 04, 2024 | 15:25:PM
 بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ بشرہ بی بی کو زہر دیے جانے کے شواہد موجود نہیں ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے شواہد موجود نہیں ہیں۔ 

ڈاکٹر عاصم کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت بہتر ہے۔ آج صبح ملاقات ہوئی، ان کا معائنہ کیا ہے، ان کو زہر دیے جانے کے اس وقت کوئی شواہد نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں کر رہے، اس وقت بشریٰ بی بی کو ایسے کسی مسئلے کی تصدیق نہیں ہوئی۔  بہتر ہوگا کہ چیک کیا جائے کہ کوئی سنجیدہ مسئلہ تو نہیں، بشریٰ بی بی کی طبیعت 2 ماہ پہلے کھانے کے بعد خراب ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ عمران خان 190ملین پاؤنڈ کیس میں جج سے مکالمہ کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ہمیں شک ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے مجھے پتہ ہے اس کے پیچھے کون ہے؟اگر بشریٰ بی بی کو کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا،مکمل چیک اپ کا حکم دیاجائے:عمران خان

دوسری جانب بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ شب معراج کے روز میرے کھانے میں ہارپک(harpic ) کے 3 قطرے ملائے گئے، تحقیق سے پتہ چلا کہ harpic سے ایک ماہ بعد طبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے۔

مجھے انکھوں میں سوجن ہو جاتی ہے سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے،کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے،مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ہارپک ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتائوں گی،مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے،پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھیں اب کچھ دیر کے لیے کھول دی جاتی ہیں۔