بھارت کے خلاف میچ میں کیا چیز اہم ہو گی؟ بابر اعظم نے بتا دیا

Oct 13, 2023 | 14:27:PM
بھارت کے خلاف میچ میں کیا چیز اہم ہو گی؟ بابر اعظم نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین )ورلڈکپ 2023 کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے بھارت کیخلاف اہم ترین چیز کی نشاندہی کر دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق احمد آباد میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ چیلنجنگ رہا ہے، معلوم ہے پورا سٹیڈیم بھارت کو سپورٹ کر رہا ہو گا،  اگر پاکستانی شائقین بھی ہوتے تو وہ ضرور سٹیڈیم آتے، امید ہے کہ حیدر آباد کی طرح یہاں بھی  فینز ہمیں سپورٹ کریں گے، بڑے سٹیدیم یا بھارت کے حوالے سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں ہے ۔  

 بابر اعظم نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکا جانتا ہوں لیکن کوشش کروں گا کہ آئندہ میچز میں کم  سے کم غلطیاں کروں،  ایک صحافی کے سوال پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ  نہ مجھے ایک میچ کی وجہ سے کپتانی ملی تھی اور نہ ہی کپتانی ایک میچ کی وجہ سے جائے گی ۔ بابر اعظم نے میچ کے حوالے سے بتایا کہ اس میچ میں ٹاس اہم ہو گا، کیونکہ انڈر لائٹس بیٹنگ آسان ہو گی ۔ 

گیند بازوں کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے ، ایشیا کپ میں اس نے متاثر کن گیند بازی کی ، ورلڈ کپ میں میچ ہائی سکورنگ ہو رہے ہیں، اس لیے بولرز کے پاس مارجن کم ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا کل احمد آباد  ہونے جا رہا ہے ، جسے لیکر کرکٹ شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے ، اس میچ کی تیاریاں کرکٹ شائقین نے مہینوں پہلے ہی شروع کر دی تھیں، سٹیدیم کی ٹکٹس ڈیڑہ ماہ قبل ہی فروخت ہو چکی ہیں، یہاں تک کہ اب بھارت میں اس میچ کی جعلی ٹکٹس فروخت کرنے کا دھندہ عروج پر ہے، اس میچ کیلئے کرکٹ شائقین نے مہینوں پہلے شہر کے ہوٹلز میں کمرے بک کرا رکھے ہیں، ہوٹل کمروں کے کرائے آسمان پر پہنچ جانے کے باعث دور دراز کے شہروں یہاں تک بیرون ملک سے آنے والے کرکٹ شائقین نے ہسپتالوں کے کمرے تک بک کرا رکھے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ ؛بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی ہی گیند پر وکٹ