"دریائے سوات پر زیر تعمیر مہمند ڈیم ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے"،چیئرمین واپڈا

Jul 13, 2023 | 21:29:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے کہا ہے کہ دریائے سوات پر زیر تعمیر مہمند ڈیم ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا  انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ)  نے جمعرات کے روز مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا اور  تمام اہم سائٹس پر تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ہدف کے مطابق چیئرمین واپڈانے کنٹریکٹرز اور پراجیکٹ ٹیم کو ہدایت کی کہ ڈائی ورشن سکیم مکمل کرنے کے لئے کام میں مزید تیزی لائی جائے اور مہمند ڈیم کی تکمیل کے دورانیہ میں کمی لائی جائے۔

چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے مزید کہا کہ مہمند ڈیم کی ڈائی ورشن سکیم مکمل ہونے پر آئندہ لو فلو سیزن میں دریائے سوات کا رُخ موڑدیا جائے گا، مہمند ڈیم کی تعمیراتی سائٹس کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سوات پر زیر تعمیر مہمند ڈیم ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے، جسےخیبرپختونخواکے ضلع مہمند میں دریائے سوات پر تعمیر کر رہا ہے، مہمند ڈیم کی تکمیل 2026-27 ء میں شیڈول ہے جس  پر مجموعی طور پر  1.29 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ  جبکہ 800 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی.

یہ بھی پڑھیں:فرانسیسی صدر میکرون کو موصول ہونے والے خط سے کٹی ہوئی انگلی برآمد

چیئرمین واپڈا  نے کہا کہ  ڈیم کی بدولت 18 ہزار 237 ایکڑ نئی اراضی  زیر کاشت آئے گی جبکہ ایک لاکھ 60ہزار ایکڑ زمین کو پانی کی اضافی فراہمی بھی ممکن ہو گی۔ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 2 ارب 86 کروڑ یونٹ سستی بجلی مہیا کرے گا، مہمند ڈیم سے پشاور کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ ایک اندازے کے مطابق منصوبہ سے سالانہ 51ارب 60 کروڑ روپے کے فوائد حاصل ہوں گے۔