حکومت کا ہنی مون پیریڈ گزر چکا ،نورعالم خان ایوان پر برس پڑے

Dec 13, 2022 | 00:15:AM
چیئرمین پی اے سی، نور عالم خان، فرینڈلی اپوزیشن، حکومت پر برس پڑے،
کیپشن: نور عالم خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پی اے سی نورعالم خان فرینڈلی اپوزیشن ہونے کے باوجود حکومت پر برس پڑے اور کہا ہے کہ اس حکومت کا ہنی مون پیریڈ گزر چکا ہے ۔
 پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کے دور ان انہوں نے کہاکہ بتائیں مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے ،حکومت کو میں نے پی اے سی کے پلیٹ فارم سے بی آرٹی سمیت بہت سے مقدمات بھیجے گئے ہیں مگر حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کیا حکومت اداروں کو گالیاں دینے والوں سے ملی ہوئی ہے ،اداروں کو گالیاں دینے والوں سے حکومت کا کوئی مک مکا تو نہیں ہوگیا ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کئے ہیں تو حکومت وہ معاہدے ایوان میں پیش کرے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے ایکشن نہ لیا تو میں عدالتوں میں جاﺅں گا۔نورعالم خان نے کہاکہ حکومت بتائے فوج اور عدلیہ کے خلاف بولنے والوں کےخلاف کیا ایکشن لیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی