پیپلز پارٹی نفرت، تقسیم اور الزام تراشی کے بجائے عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، شرجیل انعام میمن

Aug 13, 2026 | 18:51:PM
  پیپلز پارٹی نفرت، تقسیم اور الزام تراشی کے بجائے عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، شرجیل انعام میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا عوامی خدمت کا سفر کسی سیاسی دباؤ یا پروپیگنڈے سے نہیں رکے گا،  شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی سیاست کا مرکز اقتدار نہیں بلکہ عوام ہیں۔

شرجیل انعام میمن  نے آج جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ  جو لوگ عوام میں جانے سے گھبراتے ہیں وہ سوشل میڈیا  پر پروپیگنڈا  کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست ہمیشہ سے عوام کے  لئے ہے اور پارٹی ہمیشہ عوام کے درمیان  رہی ہے۔ ہمیں حکومت چلانے کے لیے کسی سے سیاسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ ہمارا سرٹیفکیٹ سندھ کے عوام کا مینڈیٹ ہے۔ 

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مخالفین اپنی ناکامیوں الزام  پیپلز پارٹی پر تھوپنے کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائیں۔ پیپلز پارٹی نفرت، تقسیم اور الزام تراشی کے بجائے عوامی خدمت، جمہوریت اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا : نایاب پھول دریافت، ماہرین حیران