صوابی؛دو مختلف واقعات میں تین افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے

Aug 13, 2026 | 16:40:PM
 صوابی؛دو مختلف واقعات میں تین افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے
کیپشن: صوابی میں دو مختلف واقعات میں تین افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں پیش آنے والے دو مختلف افسوسناک واقعات میں3 افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔
 ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق پہلی اطلاع بٹاکڑہ کے مقام سے موصول ہوئی جس پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

صوابی دوسرا واقعہ دریائے سندھ نبی کلے کے مقام پر پیش آیا، جہاں ایک نوجوان ڈوب گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

صوابی ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ تیسرے شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

یہ بھی  پڑھیں :  نئے عالمی نظام میں مذہبی جماعتوں کا مستقبل: کیا سیاست میں ان کی جگہ باقی نہیں رہے گی؟