نازیہ حسن کی آج 21ویں بر سی ۔۔ زوہیب حسن نے مرزا اشتیاق بیگ کا کچا چٹھا کھو ل دیا

Aug 13, 2021 | 00:18:AM
 نازیہ حسن کی آج 21ویں بر سی ۔۔ زوہیب حسن نے مرزا اشتیاق بیگ کا کچا چٹھا کھو ل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک )زوہیب حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ نازیہ کو  سابق شوہر اشتیاق بیگ نے زہر دیا تھا، زہر دینے کا نازیہ حسن نے خود اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بتایا۔

یہ بھی پڑھیں:زوہیب چاہتے تھے کہ نازیہ حسن کی شادی کسی سے بھی نہ ہو۔۔گلوکا رہ کے سابق شوہر کا انکشاف

نجی ٹی وی کے مطابق زوہیب حسن کا کہنا ہے کہ اشتیاق بیگ کے مظالم سے تنگ آکر ہی نازیہ حسن نے مرنے سے پہلے ان سے طلاق لی تھی۔زوہیب حسن نے کہا کہ اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کو برطانیہ میں قیدی بنا کر بھی رکھا، اس شخص نے پہلے نازیہ کو تکلیفیں پہنچائیں پھر میری ماں کو میرے باپ کو دکھ پہنچائے۔ایک سو ال کے جواب میں زو ہیب حسن نے کہا کہ اشتیاق بیگ سے نازیہ کی شادی کروانا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی۔

یاد رہے کہ ماضی کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 21ویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔ نازیہ حسن کینسر  میں مبتلا ہو کر محض 35سال کی عمر میں 13اگست 2000کو لندن کے ایک اسپتال میں وفات پا گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:نئی نویلی بھابھی دیور کے ساتھ گھر سے رفو چکر۔۔وا پسی کے بعد دونوں نے ایسا کا م کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے