ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

Oct 12, 2023 | 17:48:PM
 ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران  ملک میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم کل  سے داخل ہونے جار ہا ہے ،رپورٹ کے مطابق  14 سے 17 اکتوبر کے دوران ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے۔

رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ  13 اکتوبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا،13 سے 17 اکتوبر تک سوات مانسہرہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ   13 سے 17 اکتوبر تک  پنجاب میں لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد،گوجرانولہ  سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اوربعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 17 اور 18 اکتوبر کو سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چترال سوات مری سمیت پہاڑی علاقوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ لاہور، راولپنڈی اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے  سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔