مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Oct 12, 2023 | 16:26:PM
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود ملک میں سونا 7800 روپے تک سستا ہوگیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود ملک میں سونا 7800 روپے تک سستا ہوگیا۔ 

فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت 2500 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔  10 گرام سونا 6684 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 70 روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ 

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 1885 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ کی طویل بندش کے بعد گزشتہ روز سے سونے کے ریٹ جاری ہونا شروع ہوئے ہیں،حکومتی کریک ڈائون کے بعد سونے کے سٹے باز فرار اور بلین مارکیٹ بند پڑی تھی۔