مرغی کے سرکاری نرخ نظر انداز، شہری من مانی قیمتوں سےپریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افشاں رضوان) لاہورمیں برائلر گوشت سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود مہنگے داموں فروخت ہونے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 446 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں اس پرعملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے، مختلف علاقوں میں سرکاری قیمت نظر انداز کرتے ہوئے برائلر گوشت 550 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیاجارہاہے۔
شہریوں کااس حوالے سے کہنا ہے کہ بعض دکانوں پر’’صافی گوشت‘‘ کے نام پر اضافی قیمت وصول کی جا رہی ہے، جس سے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ کی خاموشی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ من مانی قیموں کی وصولی کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث دکاندار کھلے عام من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جیکب آباد؛آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلوکتنے کاہوگیا؟
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں استحکام برقرار ہے، تاہم مہنگائی اورشہریوں کی تیزی سے کم ہوتی قوتِ خرید کے باعث عوام کے لیے بنیادی غذائی اشیاء کی خریداری دن بدن مشکل ہوتی جا رہی ہے۔