موسلادھار بارش سےموسم خوشگوار ،گلگت میں برساتی نالے میں طغیانی، آبپاشی کانظام درہم برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
تفصلات کے مطابق مختلف شہروں میں بادل کھل کر برس پڑے ، لاہور میں صبح کے وقت موسلادھار بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
منڈی بہاؤالدین میں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا۔
شکر گڑھ میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
نارووال اور گردونواح میں بھی جل تھل ایک ہوگیا۔نوشہرہ ورکاں اور کامونکے میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
پتوکی اور پنڈی بھٹیاں میں بھی تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: خوشیوں کا سفر حادثے میں تبدیل!ویتنام میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی
اسلام آباد میں مطلع ابر آلود، آج شام بادل برسیں گے، درجہ حرارت 32 ڈگری تک جائے گا.
کراچی میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے ، آج کہیں کہیں بوندا باندی ہوگی۔
ادھر گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، داریل کے برساتی نالے میں طغیانی کے باعث فصلیں، واٹر چینل، رابطہ پل اور پن چکیاں تباہ ہوگئیں اور آب پاشی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں آج رات اور کل بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے، برساتی ندی نالے بپھر سکتے ہیں، تیز بارشوں کی وجہ سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالا، نارووال، پشاور اور نوشہرہ کے نشیبی علاقے زیرآب آنےکا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، فلیش فلڈ، کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
چترال، سوات، دیر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور تورغر انتہائی حساس قرار دیےگئے ہیں۔