سپیکر قومی اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

Dec 12, 2021 | 00:19:AM
سپیکر، قومی اسمبلی، اسد قیصر 
کیپشن: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن نےسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس  جاری کرتے ہوئے  13 دسمبر کو پیش ہونیکی ہدایت کی ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسیر نے نوٹس جاری کردیا ہے۔ اسد قیصر کو بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس کیا گیا ہے

دوسری جانب خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ترقیاتی فنڈز سے ووٹ خریدنے کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نے اسپیکر اسد قیصر کی آڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے چیئرمین  پیمرا کو خط لکھ دیا ہے، ڈی ایم اور لکھا ہے کہ چئیرمین  پیمرا آڈیو کا فرانزک کرکے رپورٹ دیں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے 15 دسمبر تک رپورٹ مانگ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں طوفان نے تباہی مچادی ۔۔50افراد ہلاک