”مصنوعی گوشت “ اگائیے۔۔۔بھاری انعا م پا ئیے

Dec 12, 2020 | 21:07:PM
 ”مصنوعی گوشت “ اگائیے۔۔۔بھاری انعا م پا ئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) حیرت کی با ت ہے ناں کہ اب گوشت بھی اگا کر ے گا۔امریکی ادار ے ایکس پرائز فائونڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ جو فرد یا ادارہ بھی تجربہ گاہ میں ”مصنوعی گوشت “ کو تجارتی پیمانے، کم خرچ انداز میں اگائے گا، اسے 15 ملین ڈالرتقریباً اڑھائی ارب پاکستانی روپے کا انعام دیا جائے گا۔
 تفصیلا ت کے مطا بق مقابلے میں شرکت کیلئے فائو نڈیشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے جو 28 اپریل 2021 تک جاری رہے گی ۔ فاتح ٹیم کا اعلان 2024 میں کیا جائے گا۔مقابلے کو فیڈ دی نیکسٹ بلین کا نام دیا گیا ہے۔اس مقابلے کیلئے فائونڈیشن کو ابوظہبی کی ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کی مالی سرپرستی حاصل ہے۔جیتنے والی ٹیم کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ مصنوعی گوشت بنانے کا کوئی ایسا طریقہ پیش کرے جو ماحول دوست ، کم قیمت ، کم وقت کا متقاضی ہو اور اسے صنعتی پیداوار کے مرحلے تک بھی با آسانی پہنچایا جاسکے۔