اسٹاک مارکیٹ میں مندی ۔۔سرمایہ کاروں کو57ارب58کروڑ10لاکھ  کا نقصان 

Apr 12, 2021 | 20:27:PM
 اسٹاک مارکیٹ میں مندی ۔۔سرمایہ کاروں کو57ارب58کروڑ10لاکھ  کا نقصان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 208.43پوائنٹس کی کمی سے 44978.05پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ 60.46فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو57ارب58کروڑ10لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 26.81فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 45268پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازا ں حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 44757پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات آخر تک غالب رہے۔
 کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 208.43پوائنٹس کی کمی سے 44978.05پوائنٹس کی سطح پر آگیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 42.02پوائنٹس کی کمی سے 18442.89پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 208.43پوائنٹس کی کمی سے30500.22پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 387کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 130کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 234میں کمی اور23میں استحکام رہا۔
مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 79کھرب26ارب 33کروڑ99لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب68ارب75کروڑ89لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے اے کے ڈی کیپٹل 28.69روپے کے اضافے سے411.31روپے اور شیزان انٹر 10روپے کے اضافے سے315روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو50روپے کی کمی سے2750روپے اور سیپ ہائر ٹیکس 47.07روپے کی کمی سے814روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں۔ مذہبی جماعت کا احتجاج ۔۔ حالات کشیدہ۔۔سڑکیں بلاک۔۔دھرنے کی تیاریاں