روہت شرما نے کرس گیل سے اہم ریکارڈ چھین لیا

Oct 11, 2023 | 21:47:PM
روہت شرما نے کرس گیل سے اہم ریکارڈ چھین لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین )بھارتی کپتان روہت شرما  نے لمبے چھکوں کے حوالے سے مشہور ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ کے بلے باز کرس گیل سے اہم ریکارڈ چھین لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  روہت شرمانے انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کاریکارڈ  کرس گیل سے چھین لیا ہے، انہوں نے یہ کارنامہ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ  میں سر انجام دیا،بھارتی کپتان روہت شرما نے افغانستان کے خلاف اننگز میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا 554 واں چھکا مار کر  سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل سے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ چھین لیا، کرس گیل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 553، پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 476، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم نے 398 چھکے مارے۔ 

اس کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سینچریز بنانے کاریکارڈ بھی روہت شرما نے اپنے نام کر لیا  ہے ، افغانستان کے خلاف انہوں نے 63 گیندوں پر سینچری سکور کی  جو کہ بذات خود کسی بھی بھارتی بلے باز کی جانب سے تیز ترین ون ڈے سینچری ہے ، روہت شرما اب تک تین ورلڈ کپ میں 7 سینچریز بنا چکے ہیں جو کہ کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے ورلڈ کپ میں سب سے بڑا نمبر ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک ملازمت کا آن لائن فراڈ ،ملوث گینگ کے سرغنہ نے اہم انکشاف کر دیئے