سسٹم بے نقاب ہونے کی خوشی ہے ،عام انتخابات پر عاصم اظہر کا دلچسپ ردعمل

Feb 11, 2024 | 15:36:PM
 پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے الیکشن 2024 پر سسٹم  کا اصل چہرا بے نقاب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے الیکشن 2024 پر سسٹم  کا اصل چہرا بے نقاب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں گلوکار کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ بلاآخر سسٹم پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو قطعاً یہ اُمید نہیں تھی کہ چھوٹے اور باخبر نوجوان باہر نکل کر لڑیں گے جیسے ہم لڑے تھے۔ اُنہیں یہ گمان تھا جیسے ہر بار الیکشن دھاندلی کی نذر ہوتا ہے اس بار بھی خاموشی سے ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، تاحال الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 257 حلقوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جب کہ 266 میں سے 7 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں جبکہ ایک حلقے کا رزلٹ روک لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو حکومتی اتحاد کیلئے اہم آئینی عہدے کی پیشکش کردی

 الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سمیت مجموعی تعداد 101 ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن اب تک 73 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے تاہم 4 آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار 54 ہوگئے ہیں۔