پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

Feb 11, 2022 | 21:55:PM
مولانا فضل الرحمان, پی ڈی ایم, حکومت کے خلاف, تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان
کیپشن: مولانا فضل الرحمان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مولانا فضل الرحمان کی سرپرستی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا ہے، پیپلز پارٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ناجائز حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس سلسلے میں رابطہ مہم شروع کریں گے،حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا،حکومتی اتحادیوں کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت اپوزیشن اتحاد کے سربراہی اجلاس میں مختلف امور پر مشاورت کی گئی جبکہ مریم نواز اور شہبازشریف کی جانب سے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والا اجلاس اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف، حمزہ شہباز،مریم نواز، اکرم درانی، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لندن سے ورچوئل شرکت کی جبکہ اجلاس میں پہلے لانگ مارچ ہوگا یا ان ہاؤس تبدیلی سمیت تمام آپشن پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ناجائز حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس سلسلے میں رابطہ مہم شروع کریں گے،حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا،حکومتی اتحادیوں کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ عدم اعتماد سے پہلے ہوم ورک مکمل کریں گے،حلیف جماعتوں کے بغیر عدم اعتماد کا ووٹ مکمل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ میں ہدف ایک ہی رکھوں گا کبھی اپوزیشن پارٹی سے عوامی جنگ نہیں لڑوں گا،کسی اپوزیشن کی جماعت سے جنگ کرنا درست بات نہیں،ان کاکہناتھا کھیل کسی اور کے ہاتھ میں تھاجن کے ہاتھ سے کھیل نکل چکا ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ گراﺅنڈ تیار کرنے کے مراحل ابھی باقی ہیں، ہمیں عدم اعتماد کی گراﺅنڈ تیار ہونے تک تھوڑی مہلت دی جائے ، بغیر تیاری اگر عدم اعتماد لائیں گے توناکامی کے امکانات ہوں گے،مولانا فضل الرحمان نے کہا سٹیرنگ کمیٹی کو تمام جزئیات، تفصیلات طے کرنے کی ہدایات دے دیں،انہوں نے کہاکہ ہم سارے کارڈ نہیں دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری شادی ، دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ نے اہم ٹوئٹ داغ دیا