نیب سمجھتا ہے وہ کسی کو جوابدہ نہیں،لگام دینا پڑیگی، سلیم مانڈوی والا

Feb 11, 2021 | 14:32:PM
نیب سمجھتا ہے وہ کسی کو جوابدہ نہیں،لگام دینا پڑیگی، سلیم مانڈوی والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کینیڈا، امریکا سے شریک نیب متاثرین پھٹ پڑے، کہا کہ ہم نےکوئی کرپشن نہیں کی نیب کیسز کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے اجلاس میں کہا کہ نیب ایسا ادارہ بن گیا جو سمجھتا ہے ہم سے کوئی سوال نہیں کرسکتا، نیب پتہ نہیں کیوں سمجھتا ہے کہ وہ جوابدہ نہیں ہے۔ نیب کو لگام دینا پڑے گی، انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں، لوگ تو ملک چھوڑ کر جا ہی نہیں رہے،ا س موقع پر نیب متاثرین ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے سامنے پھٹ پڑے۔اجلاس میں متاثرین نے موقف اپنایا کہ نیب کا ادارہ بغیر وجہ کے کیس بناتا ہے۔

 امریکا میں مقیم پاکستانی نے اجلاس میں بتایا کہ نیب نے ایسا کیس بنایا کہ میری خاندانی زمین کو آمدن سے زائد اثاثہ بنا دیا گیا،نیب نےملتان میں میرے والد کے خلاف کیس دائر کیا گیا، میرے والد شدید علیل ہیں، پاکستان آکر نیب میں پیش نہیں ہوسکتے۔نیب متاثرین کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے ملک کیلئے افسوسناک صورتحال ہے، نیب کو عمران خان نے طاقتور بنایا لیکن عوام کو ریلیف نہیں ملا۔