شناختی کارڈ کے غلط استعمال سے بچاؤ، نادرا نے اہم احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نادرا نے شناختی کارڈ کے غلط استعمال سے بچاؤ کے لیے اہم احتیاطی تدابیر جاری کر دیں۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں نادرا نے آگاہ کیا ہے کہ شہری کسی کو اپنا شناختی کارڈ بطور ضمانت نہ دیں اور نہ کسی سے بطور ضمانت وصول کریں،بلا ضرورت شناختی کارڈ کی فوٹی کاپی نہ کروائیں،اگر فوٹو کاپی دینا ضروری ہو تو اس پر استعمال کا مقصد درج کریں اور ضرورت پوری ہونے کے بعد اسے تلف کر دیں۔
پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ شہری جعلی کالز، ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا کے ذریعے ذاتی معلومات طلب کرنے والے عناصر سے ہوشیار رہیں،مزید رہنمائی یا شکایات کے لیے شہری نادرا کی ہیلپ لائن 1777 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان سے لاہور منشیات کی سپلائی ناکام، 6 کلو سے زائد آئس برآمد،ملزم گرفتار