مظفرگڑھ: باراتیوں کا رکشہ نہر میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

Aug 11, 2026 | 10:48:AM
مظفرگڑھ: باراتیوں کا رکشہ نہر میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مظفرگڑھ کینال میں گزشتہ روزباراتیوں کا رکشا نہر میں گرنے کے بعد نہر سے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو کے مطابق رکشا حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی جس میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 9 لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاپتا بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کےدرمیان ہیں۔

 ریسکیو کے مطابق رکشا حادثے میں 11 افراد کو بچالیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات! اہم خبر آگئی