سندھ اسمبلی تحلیل، گورنر سندھ نے سمری پر دستخط کر دیئے

Aug 11, 2023 | 21:37:PM
سندھ اسمبلی تحلیل، گورنر سندھ نے سمری پر دستخط کر دیئے
کیپشن: سندھ اسمبلی تحلیل، گورنر سندھ نے سمری پر دستخط کر دیئے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر دستخط کر دیئے، سندھ اسمبلی تحلیل ہو گئی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے بھیجے گئی اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیئے جس کے بعد سندھ اسمبلی تحلیل ہو گئی، آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت سندھ اسمبلی تحلیل کی گئی۔گورنر سندھ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوری کی پوری کابینہ فارغ، گورنر ہاؤس سے اہم خبر آ گئی

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کردیے تھے اور سمری کو گورنر سندھ کے پاس بھیج دیا تھا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ایڈوائس پر دستخط کرنے کے بعد سندھ اسمبلی نے تحلیل ہوجانا تھا۔