قلعہ عبداللہ میں بڑا آپریشن، بھنگ کی تیار فصل اور فیکٹریاں تباہ، متعدد افراد گرفتار

Sep 10, 2023 | 12:38:PM
 قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں بھنگ کی فصل اور فیکٹریوں کے  خلاف ہیلی کپٹر سے بڑا   آپریشن ک کئی ایکڑ فصل تلف  اور 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں بھنگ کی فصل اور فیکٹریوں کے  خلاف ہیلی کپٹر سے بڑا   آپریشن ک کئی ایکڑ فصل تلف  اور 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپوٹ کےمطابق  ہیلی کاپٹروں سے ہیوی آپریشن میں پولیس، ایف سی اور پاک فوج کے جانباز اہلکاروں نے منشیات تیار کرنیوالی 5 فیکٹریاں تباہ کر دیں۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے 1000 کلو چرس قبضے میں لے لی۔

آپریشن میں اینٹی نارکوٹیکس فورس، پاک فوج، لیویز، پولیس اور ایف سی اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ آپریشن میں ہیلی کاپٹروں سے بھی علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

علاقے میں آپریشن کا آغاز 2 روز قبل قبائلی جرگے کے بعد کیا گیا۔

صحافی عمران ریاض 13 دن میں چھوٹ جائیں گے؟