خوا جہ سر ا سے تشبیہ دیناادا کا رہ ایمان علی کیلئے درد سر بن گیا۔۔سو شل میڈیا پر شدید تنقید

Jun 10, 2021 | 17:45:PM
خوا جہ سر ا سے تشبیہ دیناادا کا رہ ایمان علی کیلئے درد سر بن گیا۔۔سو شل میڈیا پر شدید تنقید

(ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ و ماڈل ایمان علی خود کو خواجہ سرا کہنے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔اور سو شل میڈیا پر ان کیخلا ف ایک نیا محا ذ کھل گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ایمان علی نجی ٹی وی کے ایک پر وگرا م میں شر یک ہو ئیں جہاں انہوں نے خود کو خوا جہ سر اسے تشبیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی سیلفی اس لیے نہیں لیتیں کہ انہیں اپنا آپ اچھا نہیں لگتا اور جب وہ موبائل میں خود کو دیکھتی ہیں تو لگتا ہے کوئی ”کھسرا (خواجہ سرا)“ کھڑا ہے۔

ایمان علی کا یہ بیان بہت سے لوگوں کو پسند نہیں آیا اور معروف اینکر رابعہ انعم سمیت متعدد لوگوں نے ایمان علی پر تنقید کی ہے۔ جب کہ پاکستانی خواجہ سرا ماڈل کامی سڈ نے ایمان علی کے بیان کو اپنی کمیونٹی کی توہین قرار دیا ہے۔ رابعہ انعم نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا” کوئی ایسے بیوقوف اداکاروں کا منہ بند کرواو یار۔ ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی بیوقوفانہ حرکت سامنے آجاتی ہے۔ ایمان علی سوچتی ہیں کہ ”کھسرا“ جیسا لفظ استعمال کرنا صحیح ہے اور ان جیسے لوگوں کو شو میں پیسے دے کر بلایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلفی لیتی ہوں تو محسو س ہوتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے۔۔ادا کا رہ ایمان علی کا حیرت انگیز انکشاف

خواجہ سرا ماڈل کامی سڈ نے انسٹاگرام پر ایمان علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”کھسرا“ ہونا اتنا بھی برا نہیں۔ کیونکہ ہم سب خدا کی تخلیق کردہ مخلوق ہیں اور ہم خدا کی تخلیق کے خلاف کیسے جاسکتے ہیں۔ اور آپ کو نہیں لگتا ”کھسرا“ہونا نارمل ہے جس طرح بطور عورت آپ اپنی زندگی جیتی ہیں۔ مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آیا کہ لوگ اس طرح کی اصطلاحات (کھسرا) کو توہین آمیز کیوں سمجھتے ہیں۔ خدا کے لیے ہمیں دیگر کمیونٹیز اور ان کے جذبات کے لیے اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عمرا ن ہا شمی کے رومانٹک سو نگ پر مسکا ن کا لرا کا زبر دست ڈانس