مری میں اموات زیاد ہ ہوئیں حکومت کم بتا رہی ہے۔۔حمزہ شہباز

Jan 10, 2022 | 14:11:PM
حمزہ شہباز، مری حادثہ
کیپشن: حمزہ شہباز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ مری میں اموات زیاد ہ ہوئیں حکومت جان بوجھ کر اموات کم بتا رہی ہے ۔حکومت کو اس حادثے کا حساب دینا ہوگا
یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک پر حکومت کا کنٹرول برقرار۔ملک کو مسائل سے نکالیں گے: شوکت ترین
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ مری میں چار ہزار گاڑیوں کی گنجائش تھی تو حکومت نے زیادہ گاڑیاں کیوں جانے دیں ؟؟اس سانحہ کا جواب عمران نیازی کو دینا پڑے گا ۔حمزہ شہبازنے سانحہ مری پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا ۔حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوںکی زبان چور چور کہتے نہیں تھکتی تھی فارن فنڈنگ کیس نے انہیں الیکشن کمیشن نے باقاعدہ چور ڈیکلئیر کردیا اس کے حوالے سے ابھی اور بھی کچا چٹھا کھلنا ہے ۔

حمزہ شہباز نے کہا سب سے بڑی منی لانڈرنگ تو حکومتی پارٹی نے کی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا اس حکومت نے عوام کو مہنگائی تحفہ دیا اورپھر جھوٹ بولتے ہیں کہ مہنگائی باقی خطے کی نسبت یہاں کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ حکومت مزید قانون پاس کرنے جارہی ہے عوام پرتین سو پچاس ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ ہورہا ہے ۔پچاس لاکھ گھر نہیں بنے نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں ملیں مگر مہنگائی کا سونامی ضرور آیا۔
یہ بھی پڑھیں:مری میں پھنسے سیاحوں کو ایک اور سہولت مل گئی