موبائل فون استعمال کرنیوالوں کے لیےبُُری خبر

Feb 10, 2023 | 13:16:PM
فائل فوٹو
کیپشن: موبائل فون استعمال کرنیوالوں کے لیےبُُری خبر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی شہرحیدرآباد کی رہائشی خاتون اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال کے باعث آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیورولوجسٹ ڈاکٹرسدھیرنے بتایا کہ 30 سالہ منجو تقریباً ڈیڑھ سال سے اندھیرے میں موبائل فون کا استعمال کررہی تھیں جس سے ان کی بینائی بتدریج کم ہورہی تھی۔

ڈاکٹرکے مطابق کبھی کبھارتوایسا ہوتا تھا کہ وہ کئی کئی سیکنڈز تک کچھ نہیں دیکھ پاتی تھیں، ایسا زیادہ تر رات کے وقت سوتے میں خاتون کی آنکھ کھلنے پرہوتا تھا۔

تیس سالہ منجو بیوٹی پارلرمیں کام کرتی تھیں لیکن معذور بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے بیوٹیشن کی ملازمت چھوڑنے کے بعد انہیں رات میں موبائل فون استعمال کرنے کی لت پڑگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی

ڈاکٹرنے خاتون کا طبی معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ وہ اسمارٹ فون ویژن سنڈروم میں مبتلا ہیں، جو کمپیوٹرز، اسمارٹ فونز، یا ٹیبلیٹ جیسے آلات کے دیر تک استعمال کرنے کے باعث لاحق ہوتا ہے۔

ڈاکٹرسدھیر نے خاتون کو علاج کرنے کے ساتھ اسمارٹ فون کا استعمال بھی ترک کرنے کی نصیحت کی جس کی بدولت ایک ماہ کے اندراندر منجو کی بینائی بہترہوگئی۔

ڈاکٹرنے روزانہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے ایک پیغام بھی دیا کہ ڈیجیٹل ڈیوائسزکی اسکرین زیادہ دیر تک دیکھنے سے گریزکریں کیونکہ یہ یہ بصارت سے محرومی کا باعث بن سکتا ہے۔