آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Dec 10, 2023 | 19:49:PM
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پیر کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ/دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انتہائی شدید سردی،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 11، اسکردو منفی 8، سری نگر، کالام منفی 5، گلگت منفی 4، پلوامہ، اننت ناگ، بارہ مولہ، قلات اور گوپس میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔