محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی،جعلی تقرری آرڈر تیار کرنے والاملزم گرفتار
کیپشن: محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی،جعلی تقرری آرڈر تیار کرنے والاملزم گرفتار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی بھٹہ) فیصل آبادمیں اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی تقرری آرڈر تیار کرنے والے ملزم تنویر حسین کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق ملزم پر محکمہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اہلکاروں سے ملی بھگت کا الزام ہے،ملزم نے مبینہ طور پر سینٹری پٹرول کی جعلی تقرری کے احکامات تیار کیے، جعلی تقرری آرڈر تیار کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کارروائی اینٹی کرپشن فیصل آباد کے سرکل آفیسر عمران عباس کی سربراہی میں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : نئے صوبے بنانا عمران خان کا ویژن ہے، ہم اس کی حمایت کرتے ہیں؛سہیل آفریدی