برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات ،   حکمران لیبر پارٹی  کو  بدترین شکست

May 09, 2026 | 00:15:AM
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات ،   حکمران لیبر پارٹی  کو  بدترین شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات  میں    حکمران لیبر پارٹی  کو  بدترین شکست ہو گئی۔

ریفارم پارٹی 401سیٹیں جیت کر سب سے آگے  جبکہ  حکمران لیبر پارٹی   253نشستوں پر کامیاب  ہوئی، 260سیٹیں ہار گئی۔

اپوزیشن  کنزرویٹو پارٹی  256 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، لبرل ڈیموکریٹس کی 251اور گرین پارٹی کی 53نشستیں  ہیں۔

برطانیہ کے انتخابات میں پہلی بار لیبر یاکنزرویٹو  کے علاوہ تیسری جماعت جیتی ۔

برطانوی وزیراعظم  کیئر اسٹارمر نے استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ  ملک کو کسی  انتشار میں نہیں دھکیل سکتا ، 2024میں عوام نے 5 سال  کے لیے مینڈیٹ دیا تھا ۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: