ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال اور امریکہ کی جانب سے حملوں کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی، عباس عراقچی نے گفتگو کے دوران ایران کے خلاف امریکی حملوں کی مذمت کی۔
علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو میں آبنائے ہرمز کی صورتحال سمیت حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا، تینوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں اضافہ روکنے کے لیے سفارتی چینلز استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق حاقان فیدان نے عباس عراقچی سے خطے کی موجودہ صورتحال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی طبیعت خراب، ابوظہبی میں زیر علاج