ایل این جی ٹرمینل کی مرمت جون میں ہی کیوں کی گئی؟ 

Jul 09, 2021 | 13:04:PM
ایل این جی ٹرمینل کی مرمت جون میں ہی کیوں کی گئی؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کا سوالنامہ وزارت توانائی کو ارسال کر  دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے معاون خصوصی تابش گوہر کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے24 نیوز نے تحقیقاتی کمیٹی کا 29 سوالات پر مشتمل سوالنامہ حاصل کر لیا۔

کیا معاون خصوصی توانائی نے ٹرمینل کی مرمت کے معاملے پر پٹرولیم اور پاور ڈویژن سے رابطہ کیا؟حاضری ریکارڈ سے بتائیں کہ اس معاملے پر معاون خصوصی نے کتنے اجلاس بلائے یا خط لکھے،بتایا جائے کہ معاون خصوصی اور سیکرٹری پٹرولیم نے کب عہدہ سنبھالا؟یہ کب پتہ چلا کہ ٹرمینل کی مرمت سے ملک میں توانائی بحران جنم لے گا؟

کیا پی ایس او نے جون جولائی میں فرنس آئل کی قلت بارے پیشگی خبردار کیا؟  کیا ٹرمینل کی مرمت کو ملتوی کرنے کیلئے نجی کمپنی سے رابطہ کیا گیا؟ پاور ڈویژن نے پٹرولیم ڈویژن کو گیس، ایل این جی اور فرنس آئل کی ڈیمانڈ کب کی؟ 
بتایا جائے کہ گیس، ایل این جی اور فرنس آئل کی دستیابی بارے فیصلے کون کرتا ہے؟ پاور اور پٹرولیم ڈویژن کو ایل این جی ٹرمینل کی مرمت کا کب پتہ چلا؟سی سی او ای نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:    سلیبس مکمل نہیں کرایا تو امتحانات بھی نہیں لینے چاہئیں،خواجہ سعد رفیق