حکومت نے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کا پلان بتا دیا 

Dec 09, 2022 | 21:20:PM
حکومت، بیرونی قرضوں، ادائیگیوں کا پلان،
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کا پلان بتا دیا ۔
 تفصیلات کے مطابق مالی سال 2022-23 میں حکومت کو 33 ارب ڈالرزکی ادائیگیاں کرنی ہیں ،رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ 10 ارب ڈالرز ہے ،بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 23 ارب ڈالرز ادا کرنے ہیں ۔
اب تک 6 ارب ڈالرز کا قرضہ ادا کردیا گیا ہے جبکہ چار ارب ڈالرز کا قرضہ موخر ہوچکا ہے ۔جس کے بعد بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی رقم 13 ارب ڈالرز رہ جاتی ہے۔
13 ارب ڈالرز میں سے 8 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا مزید قرض موخر کرنے پر اتفاق ہوچکا ہے جبکہ چار ارب 20 کروڑ ڈالرز کا قرضہ موخر کرانے پر بات چیت جاری ہے ۔حال ہی میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کا قرض واپس کیا گیا ،اس قرضے کو دوبارہ رول اوور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
دوسری جانب ایک دوست ملک سے تین ارب ڈالرز کا قرضہ موخر کرانے پر بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے دس معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دے دیا گیا