سلمان خان سے موازنے پررجب بٹ نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ سٹار سلمان خان کےساتھ اپنے موازنے کے حوالے سے باتوں پرخاموشی توڑدی۔
ایک نجی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے انکشاف کیا کہ وہ کسی ایسی غلط فہمی کا شکار نہیں کہ ان کا مقابلہ سلمان خان جیسے بڑے سٹار سے کیا جائے۔ رجب بٹ نے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ مجھے کبھی یہ خوش فہمی نہیں رہی کہ میں سلمان خان کی طرح ہوں، ہاں جب میں نویں جماعت میں تھا تو میں نے ان کی نقل ضرور کی تھی، ان کو دیکھ کر ہی میں نے اپنے دونوں کان چھدوائے تھے اور باڈی بلڈنگ کا شوق بھی ان ہی کو دیکھ کر شروع ہوا تھا۔
رجب بٹ نے مزیدکہاکہ وہ سلمان خان کی طرح ہاتھ ہلانے والا کوئی خاص سین نہیں تھا بلکہ ایک سادہ سی ملاقات تھی جہاں مداح شور مچا رہے تھے، کچھ میرا نام پکار رہے تھے تو کچھ شاعری سنا رہے تھے، تو میں نے باہر نکل کر ان کی محبت کے جواب میں صرف ہاتھ ہلا دیا، اس بات پر لوگوں نے مجھے یہ کہہ کر ٹرول کرنا شروع کر دیا کہ میں سلمان خان بننے کی کوشش کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار عارف لوہار کا نیا گانا ’’یار یاراں لئی‘‘ ریلیز کردیا گیا
معروف یوٹیوبر نے مزید کہا کہ سلمان خان کا ایک بالکل الگ اور بڑا مقام ہے، انہوں نے اپنی پوری زندگی اس مقام کو پانے کیلئے وقف کی ہے، ان کا اپنا ایک الگ نظام اور قد کاٹھ ہے جس کا مجھ سے کوئی موازنہ نہیں بنتا، لیکن اس سب کے باوجود میرا مذاق اڑایا گیا، مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کے پاس کرنے کو اور کچھ نہیں ہے اسی لئے وہ ایسی باتیں کرتے ہیں۔