عمران خان کو نہ نکالا تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔زرداری ،بلاول کا ڈی چوک پر خطاب۔مارچ ختم

Mar 08, 2022 | 23:21:PM
نسلیں۔قبریں۔زرداری۔ڈی چوک۔عمران۔سلیکٹڈ
کیپشن: بلاول بھٹو ڈی چوک پر خطاب کررہے ہیں۔زرداری بھی کنٹینر پر موجود ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ ڈی چوک پہنچ گیا۔ مارچ کا جیالوں کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا۔قائدین پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔کنٹینر پر آصف علی زرداری بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق صدراور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا سلیکٹڈ کو باہر نکالنے کاوقت آگیا ہے۔ ملکی مسائل پرتمام جماعتیں مل کربیٹھیں گی، عمران خان کومزیدرہنے دیاتوعوام اور آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ہماری قبریں ہمیں معاف نہیں کرینگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتاتھا کہ مجھے نکالا تو بہت خطرناک ہو جاﺅں گا۔میں کہتا ہوں۔ بسم اللہ سڑکوں پر آﺅ تو سہی،پھر دیکھیں گے کون خطرناک ہے کون نہیں۔سلیکٹڈ کو باہر نکالنے کاوقت آگیاہے۔انشا اللہ بہت جلد اسے باہر نکالوں گا۔
 قبل ازیںڈی چوک پر خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا ہم نے عمران خان کو ایک دن بھی آرام سے بیٹھنے نہیں دیا۔وزیر اعظم کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ہم نے جمہوری حملہ کر دیا اب گھبرانے کا وقت عمران خان کا ہے۔اب وقت آگیا ہے تمام جماعتیں مل کر صاف اور شفاف الیکشن کیلئے کام کریں۔انہوں نے کہا حکومت کی پالیسی ہے ۔غیر جموری وزیر اعظم کو جمہوری طریقے سے گھر بھیجیں گے۔ہمرای عمران خان سے ذاتی دشمنی نہیں ۔آپ نے غریب کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
اس سے قبل ایکسپریس چوک پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا اب ہماری منزل ڈی چوک ہے ،جمہوریت کی بحالی کے لئے نکلے ہیں۔ غیر جمہوری شخص کےخلاف جمہوری ہتھیاراستعمال کریں گے، سلیکٹڈ کے جانے کاوقت آگیاہے۔ پاکستان کے عوام نے سلیکٹڈ کوردکردیاہے۔
پروگرام کے مطابق پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ ختم ہو گیا۔لوگ گھروں اور اپنے اپنے شہروں کو واپس چلے گئے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ تحریک عدم اعتماد ۔172سے زیادہ ووٹ لیں گے۔اپوزیشن کا دعویٰ