قیدیوں کا مینیو تبدیل۔۔ ہفتے میں6دن گوشت ملے گا

Jun 08, 2021 | 21:32:PM
 قیدیوں کا مینیو تبدیل۔۔ ہفتے میں6دن گوشت ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) صوبہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانے کا مینیو تبدیل کردیا گیا، ہفتے میں6 دن کھانے میں گوشت اور ایک دن دال اور لوبیہ ملے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جیلوں میں کھانے کے علاوہ ناشتے کا مینیو بھی تبدیل کرکے بہتر بنایا گیا ہے۔ ناشتے میں چائے روٹی کے ساتھ آلوکی بھجیا، چنے اور حلوہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔جیلوں میں نئے مینیو کے مطابق کھانے کی فراہمی شروع ہوگئی۔
 خصوصی دنوں میں اضافی کھانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ قیدیوں کو نئے منظور شدہ کھانے دیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ قیدیوں کے کھانے کا معیار بہتر بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔متعلقہ انتظامیہ نے مذکورہ بالا فیصلے پر عمل درآمد کرانا شروع کردیا، پنجاب کی تمام جیلوں میں نئے مینو کے مطابق ہی قیدیوں کے کھانے دیئے جائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ٹک ٹا کرحریم شاہ کی ادا کا رہ منا ل خان سے ویڈیو کال وائرل