کویت کا بجٹ خسارہ 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، تیل سے آمدنی میں نمایاں کمی

Jul 08, 2026 | 13:12:PM
کویت کا بجٹ خسارہ 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، تیل سے آمدنی میں نمایاں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کویت  کو مالی سال 2025-26 کے دوران بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کا سامنا ہے جبکہ تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی خاطر خواہ کمی ریکارڈ کی گئی ۔

کویت کی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں ملک کا بجٹ خسارہ بڑھ کر 7.1 ارب کویتی دینار (تقریباً 23 ارب امریکی ڈالر) ہو گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 13.2 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت کے مطابق مجموعی سرکاری آمدنی ابتدائی تخمینوں کے مقابلے میں 10 فیصد کم رہی، جس کی بڑی وجہ تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق تیل کی آمدنی میں 11.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 15.3 ارب کویتی دینار (49 ارب ڈالر سے زائد) رہ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کویت کی معیشت کا زیادہ تر انحصار تیل کی برآمدات پر ہے اس لئے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی یا اتار چڑھاؤ براہِ راست ملکی آمدنی اور بجٹ پر اثر انداز ہوتا ہے۔ حکومت مالیاتی خسارے پر قابو پانے اور آمدنی کے متبادل ذرائع بڑھانے کیلئے مختلف اقتصادی اصلاحات پر بھی غور کر رہی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: نیٹو کی امریکا کے ایران پر حملوں کی حمایت، مارک روٹے نے کارروائی کو’’ضروری اقدام‘‘ قرار دیدیا