انسانی رہنمائی کیلئے آئے تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور اسی کی درخواست کرتے ہیں: محمد رضوان

Jul 08, 2023 | 22:53:PM
انسانی رہنمائی کیلئے آئے تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور اسی کی درخواست کرتے ہیں: محمد رضوان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک اللہ تعالی کی پوری انسانیت کیلئے کلمہ ہدایت ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں جو انسانی رہنمائی کے لئے آیا اور دوسروں سے بھی اسی کی درخواست کرتےہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے بڑے گیمنگ فیسٹیول کا آغاز

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’قرآن اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا کلمہ ہے اور ہر مسلمان نے آیات کو اپنے دلوں میں محفوظ کر رکھا ہے، اور اس کے بعد، زیادہ محفوظ لفظ کو نقصان پہنچانا اس کے محافظوں کے خاتمے کے بعد ہی ممکن نظر آتا ہے، قرآن کی بے حرمتی کا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتے‘۔

دنیا کے باقی مذاہب سے متعلق انہوں نے لکھا کہ ’ہم ہر اس مذہب کا احترام کرتے ہیں جو دنیا میں رہنمائی کے لیے آیا اور اس کے پیروکاروں کے جذبات اس سے جڑے ہوئے ہیں اور ہم اسی کی درخواست کرتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ سویڈن میں عیدالاضحیٰ کے روز پولیس کی نگرانی میں ایک ملعون شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی جس پر دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک شدید احتجاج کر رہے ہیں، اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے بھی اس ملعون شخص کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں گزشتہ روز 7 جولائی کو یوم تقدسِ قرآن کے طور پر منایا گیا۔