کراچی: چینی 6 روپےمہنگی،انڈے 17 روپےسستے 

Jan 08, 2021 | 13:42:PM
کراچی: چینی 6 روپےمہنگی،انڈے 17 روپےسستے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹس میں چینی کی قیمتوں میں 3روز کے دوران 6 روپے کا اضافہ ہوگیا۔جبکہ فی درجن انڈوں کی قیمت میں 17 روپے کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، تین دنوں کے دوران 6 روپے بڑھ گئے۔ ہول سیل مارکیٹ میں ایک کلو چینی86 روپے کی ہوگئی ہے،  ہول سیل بازار میں چینی کی 100کلو بوری پر200 روپے بڑھی۔ہول سیل مارکیٹ میں100 کلو چینی کی بوری8600روپے ہوگئی۔ جبکہ ریٹیل میں چینی3روپے اضافے سے 94روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 17 روپے کمی ہوگئی ہے، ایگ ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ہول سیل اور ریٹیل سطح پرانڈوں کی قیمت میں کمی ہوئی، ہول سیل سطح پر انڈوں کی قیمت 193روپے فی درجن ہوگئی، ریٹیل سطح پر انڈوں کی فی درجن قیمت 196 روپے ہوگئی۔ انڈوں کی پیٹی میں 510 روپے کمی سے 5520 روپے کی ہوگئی ، آئندہ دنوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ْ