انڈر 19 ورلڈ کپ: اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست، آسٹریلیا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Feb 08, 2024 | 21:07:PM
انڈر 19 ورلڈ کپ: اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست، آسٹریلیا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کینگروز نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد شاہینوں کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد آسٹریلوی انڈر 19 ٹیم نے پاکستان انڈر 19 کی ٹیم کو آخری اوور میں ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، کینگروز اب 11 فروری بروز اتوار کو فائنل میں بھارتی سرماؤں سے ٹکرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور 49ویں اوور میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو صرف 179 رنز پر ڈھیر کر دیا، پاکستان کی جانب سے آذان اویس اور عرفات منہاس 52، 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹام میک میلن 6 وکٹوں کے ساتھ نمایاں گیند باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہینوں کی عمدہ بولنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار رہی لیکن میچ کے آخری اوور میں کینگروز نے میدان مار لیا، پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4 شکار کئے، عرفات مہناس نے 2 جبکہ عبید شاہ اور نوید احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی جانب سے ہیری ڈکسن 50 اور اولی پیک 49 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، میچ کے آخری اوور میں سنسنی خیز لمحات میں رافائل میک میلن نے آسٹریلوی ٹیم کو فتح یاب کروایا۔