Feb 08, 2024 | 11:13:AM

بلاول بھٹو نے موبائل فون سروس بحال کرنےکا مطالبہ کردیا

بلاول بھٹو نے موبائل فون سروس بحال کرنےکا مطالبہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے موبائل فون سروس بحال کر نے کا مطالبہ کر دیا۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس )پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ملک بھر میں موبائل فون   سروسز کو فوری طور پر بحال کیا جانا چاہیئے۔

بلاول بھٹو نے اپنی پارٹی کو الیکشن کمیشن آ ف پاکستان (ای سی پی ) اور عدالتوں سے رجوع کی ہدایت کردی ہے۔