Feb 08, 2024 | 09:44:AM

بڑے مقابلے،کانٹے کا جوڑ،کون کس کے مقابل ہے؟

بڑے مقابلے،کانٹے کا جوڑ،کون کس کے مقابل ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اظہر تھراج)ملک بھر میں پولنگ جاری ہے ۔ووٹرز جوق در جوق اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ سٹیشنز کا رخ کررہے ہیں ۔بڑے حلقوں میں کانٹے دار مقابلہ ہونے جارہا ہے ۔

 انتخابی میدان میں ہونے والے چند اہم مقابلوں پر ایک نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ سب سے بڑا مقابلہ لاہور کے حلقہ این اے 130 (NA130)میں ہے جہاں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بطور امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد ہیں۔

این اے 194 لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار راشد محمود سومرو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، جبکہ این اے 196 قمبر، شہدادکوٹ کی نشست پر بلاول بھٹو کا مقابلہ راشد محمود سومرو کے بھائی ناصر محمود سومرو سے ہے۔

 این اے 207 شہید بےنظیرآباد کی نشست پر سابق صدر آصف علی زرداری کا مقابلہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند سے ہے۔این اے 127 (NA127)لاہور میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عطا تارڑ سے ہے۔

ضرور پڑھیں:’ووٹ دو’ملک بھر میں پولنگ شروع،شام 5 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی

این اے 144(NA144) ڈیرہ اسمعٰیل خان میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور اور پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی جیسے بڑے امیدوار مدمقابل ہیں۔

این اے 265 پشین کی نشست پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا مقابلہ سابق گورنر بلوچستان ظہور آغا سے ہے۔این اے 10 میں آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر علی خان اور جماعت اسلامی کے بخت جہان خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

این اے 123 لاہور کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ مدمقابل ہیں۔این اے 119 لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، آزاد امیدوار شہزاد فاروق اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے محمد ظہیر آمنے سامنے ہیں۔

ملتان کا سب سے بڑا انتخابی دنگل این اے 149 ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین اور آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر مدمقابل ہیں،ملتان میں این اے 151 کی نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی اور یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی آمنے سامنے ہیں۔

این اے 241 کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم-پی) کے ڈاکٹر فاروق ستار، آزاد امیدوار خرم شیر زمان، پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ اور جماعت اسلامی کے نوید علی بیگ کے درمیان جیت کے حصول کی جنگ ہے۔این اے 246 میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اور ایم کیو ایم-پاکستان کے امین الحق آمنے سامنے ہوں گے۔