سونا پھر سستا، چاندی کا بھی ریٹ گر گیا، قیمت میں بڑی کمی

Feb 08, 2023 | 17:32:PM
سونا پھر سستا، چاندی کا بھی ریٹ گر گیا، قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: سونا اور چاندی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، 12 دن بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت  2 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 1880 ڈالر فی اونس ہوگئی، فی تولہ سونا 2000 روپے جب کہ  10 گرام 1715 روپے سستا ہوکر بالترتیب ایک لاکھ 98 ہزار روپے اور ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپے کا ہوگیا۔

سونے کی خرید و فروخت کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورت حال کی وجہ سے لوگوں نے سونے خریدنا شروع کردیا تھا تاہم اب سونے کی طلب میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

دوسری جانب چاندی کے بھاؤ میں بھی 60 روپے فی تولہ کمی واقع ہوئی ہے ، جس کے بعد ایک تولہ چاندی 2170 روپے کی ہوگئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیںپٹرول بحران کے حوالےسےاوگرا کا اہم بیان آ گیا