خوشدل شاہ کا پاکستان کرکٹ چھوڑنے پر اہم بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کا کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر وضاحتی بیان آگیا۔
سوشل میڈیا پر خوشدل شاہ کی پاکستانی کرکٹ چھوڑ کر امریکا کی جانب سے کھیلنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں،تاہم اب خوشدل شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ان افواہوں کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
There’s fake news going around claiming I’m leaving Pakistan cricket and it’s completely untrue. Pakistan is my home, and representing this country has always been my top priority and greatest honor. Please don’t believe these baseless rumors. My commitment to Pakistan cricket…
— Khushdil Shah (@KhushdilShah_) August 7, 2026
خوشدل شاہ نے کہا ہے کہ میرے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں، پاکستان میرا گھر ہے اور اپنے ملک کی نمائندگی ہمیشہ میری اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سی پی ایل: حنین شاہ کی آخری اوور میں شاندار بولنگ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی
خوشدل شاہ نے کہاہے کہ براہ مہربانی ان بے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں، پاکستان کرکٹ سے میری وابستگی میں کبھی تبدیلی نہیں آئی اور نہ آئے گی۔