وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستانی وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں حاضری دی۔
وزیرِ اعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔
وزیرِ اعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری بھی دی جہاں انہیں زیارت خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:بارش برسانے والا سسٹم ملک میں موجود،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔