جہلم اور سرائے عالمگیر میں زلزلہ، شہری خوفزدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جہلم، سرائے عالمگیر شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی متعدد شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، جبکہ کچھ علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں کا رخ کرتے دکھائی دیے۔
اچانک آنے والے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں کافی دیر تک بے چینی کی کیفیت برقرار رہی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہلم اور سرائے عالمگیر سمیت قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:فرش پر بیٹھنا طویل عمر کے لیے اہم عادت قرار
تاہم زلزلے کی درست شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق حتمی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی تاحال موصول نہیں ہوئی۔
متعلقہ اداروں کی جانب سے زلزلے کی شدت اور مرکز کے حوالے سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں گھبرانے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیرضروری طور پر افواہوں پر یقین نہ کریں۔